

| ابھی تک آرزوؤں کاتعاقب کررہا ہوں میں استقلال پر اپنے تعجّب کررہا ہوں |
|
|
| یقیناً حوصلہ کم رہ گیا ہے مجھ میں ورنہ مُسلّط خود پہ کیوں خَوفِ تناسب کررہا ہوں |
|
|
| میں لکھ کر گیت کچھ الفت بھرے گاہے گاہے بہ اندازِ دگر سعی ء تقرّب کررہا ہوں |
|
|
| اُسے نزدیک پا کر بھی پلٹ آتا ہوں اکثر مجھے لگتا ہے جیسے میں تعاقب کررہا ہوں |
|
|
| اب ایسا جان لیوا بھی نہیں ترکِ تعلّق نہ جانے کیوں ابھی تک میں تذبذب کررہا ہوں |
|
|
| نہیں تھا ہم زباں لیکن مسلماں تھا وہ اشعؔر تو کیا میں اپنے بھائی سے تعصّب کررہا ہوں |
|
|
No comments:
Post a Comment