Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید

Friday, May 8, 2009

خود کو ہر بخل سے بچا رکھنا






خود کو ہر بخل سے بچا رکھنا

ہاتھ امکان بھر کھلا رکھنا


دنیا داری میں بے مثال ہو تم

کچھ تو ہم سے بھی سلسلہ رکھنا


فن کی معراج چاہتے ہو اگر

تم درِ ذہن کو کھُلا رکھنا


گھر تمہارا ہے یاد ہم کو مگر

بام پر اک دیا جلا رکھنا


گھر کی خاطر کسی جگہ گھر میں

آندھیوں کا بھی راستہ رکھنا


تم نے دیوانہ کردیا سب کو

ہوش میں اک ہمیں ہی کیا رکھنا


دشمنوں سے مرے بتاؤ تمہیں

کیا ضروری تھا رابطہ رکھنا


درد سے رشتۂ محبّت کو

زخمِ نو کی طرح ہرا رکھنا


دیکھ اشعؔر ترا خیال اب بھی

یاد ہے مجھ کو با خدا رکھنا


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects