Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید

Saturday, April 11, 2009

Poetic Excellence نُدرَتِ خیال



نُدرَتِ خیال

[منتخب اشعار]

رہگزارِ غزل


برائے نعتِ نبی حرف مل ہی جاتے تمام

قلم بھی کاش مرے ساتھ باوضو ہوتا


عطا ہوا ہے کچھ ایسا مجھے شعورِ سُخن

کہ  مجھ سے ہوگئی منسوب رہگُزارِ غزل


دُکھ تیرا بڑا ہے مگر اشعر یہ ذرا دیکھ

جو صبر کا احسان ہے وہ کتنا بڑا ہے


رہتی ہے نظر سینے کے ہر داغ پہ جاناں

ہر لمحہ تجھے لختِ جگر دیکھ رہا ہوں


ہم نے تو دیکھا یہی ہے ہجرتوں کے درمیاں

راستے ہی راستے ہیں اپنا گھر کوئی نہیں


چلو کہ رنگِ بہاراں کا لطف دیس میں ہے

غبارِ دشت میں کیا جشنِ رنگ و بو کرنا


میں تو مر کے مٹ ہی جاتا پر خدا کا شکرہے

شاعری کے رُوپ میں نقشِ قلم رہ جائے گا


کبھی کبھی درِ آقا کو چومنے کے لیے

ہمیں بھی فخر ہے کہ ہم بھی بلائے جاتے ہیں


یہ مے کا چھوڑنا بے سُود ہی رہا کہ ہمیں

وہ اپنی آنکھوں سے اب بھی پلائے جاتے ہیں


جا چکا وہ پر اس کے آنے پر

جو ملی تھی خوشی نہیں جاتی


کلام حضرتِ اشعر کا نام ہے کیا خوُب

چلے چلیں شعراء یہ ہے رہگزارِ غزل




No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects