ہم تمنّائے مُسرّت میں کہاں تک پہنچے سرحدِ غم میں رہے پھر بھی جہاں تک پہنچے |
|
صرف جو مرحلۂ سود و زیاں تک پہنچے وہ کہاں عشق کے سودے کی دکاں تک پہنچے |
|
نشۂ آگہی ٹوٹا ہے تو محسوس ہوا خود فریبی تھی کہ ہم سرِّ نہاں تک پہنچے |
|
عزّتِ دار کو ٹھکرا کے جو مقتل سے گئے ہو گئے لُقمۂ رسوائی، فغاں تک پہنچے |
|
تھا بہت زعمِ تب و تابِ نظّارہ ورنہ طالبِ دید کہاں تیرے گُماں تک پہنچے |
|
زیرِ افلاکِ سُخن چھونے کو پرواز مری بال وہ پر والا کوئی میرے گماں تک پہنچے |
|
دخل تھا عزمِ سفر کا بھی مگر جانتے ہیں وحشتِ شوق نے پہنچایا جہاں تک پہنچے |
|
دل میں پھر آیا مگر حَرفِ تمنّا اشعؔر پہلے کب پہنچا کہ اب نوکِ زباں تک پہنچے |
|
کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید
Friday, May 8, 2009
ہم تمنّائے مُسرّت میں کہاں تک پہنچے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment