Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید

Saturday, May 9, 2009

وہ چند لمحوں کا تیرا ملنا خبر نہ تھی بے حساب ہوگا








وہ چند لمحوں کا تیرا ملنا خبر نہ تھی بے حساب ہوگا

بچھڑ کے تجھ سے اداس لمحوں کا زندگی بھر عذاب ہوگا


نہ دینا چاہو نہ دو کوئی شے تمہارے در پر سوال لیکر

کھڑا ہے سائل جواب دیدو سو یہ بھِی کارِ ثواب ہوگا


گزرتے لمحوں کی تیز آندھی اڑا کے لیجائے گی سبھی کچھ

بس اک اثاثہ تمہارے غم کا بچے گا اور بے حساب ہوگا


اُدھر وہ رسوائیاں تمہاری ہوئیں ہیں منسوب ہم سے جاناں

ادھر ہمارے کلام کا بھی تمہارے نام انتساب ہوگا


میں دل کی آنکھوں سے کیا پڑھوں گا کسی نظارے کا پیش منظر

بیاضِ دل کے ہراک ورق پر تمہارا چہرہ کتاب ہوگا


غمِ جدائی کسے نہیں ہے انا مگر راہ میں کھڑِ ی ہے

تمہیں بھی اذنِ سوال مشکل تو کیا کوئی باریاب ہوگا


تمام عمرِ فقیر اشعؔر کٹے گی پہنے پھٹا پرانا

مگر اُٹھے گا وہ جب یہاں سے تو ایک دن کا نواب ہوگا


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects