Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید

Saturday, May 9, 2009

چھوڑ کر دامن تیرا یہ سچ ہے مرجائیں گے ہم









چھوڑ کر دامن تیرا یہ سچ ہے مرجائیں گے ہم

زندگی تیرے لیے اتنا تو کرجائیں گے ہم


اس طرف بازارِ نفرت گرم ہے تو کیا ہوا

لے کےسودائے محبت ہی اُدہرجائیں گے ہم


صرف تاریکی کرو تقسیم اس وعدہ کے ساتھ

روشنی سے قوم کے دامن کو بھر جائیں گے ہم


جیسے تیسے جی رہے ہیں اپنی خوشیوں کے بغیر

درد نے تیرے مگر چھوڑا تو مرجائیں گے ہم


ہم جہاں پہنچے وہاں بس دشت و صحرا ہی ملے

چھوڑ کر اپنا مکاں سوچا تھا گھر جائیں گے ہم


وقت کے مرہم سے کچھ ہوگی امیدِ اندمال

ورنہ کیوں کہتے ہمارے زخم بھر جائیں گے ہم


پائیں گی اشعؔر ہوائیں سامنے ہم کو سدا

چل دیے گردوش پر ان کے بکھر جائیں گے ہم


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects