Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید

Friday, May 8, 2009

مانگنا زندگی، آئی جو قضا بھول گئے








مانگنا زندگی، آئی جو قضا بھول گئے

ہم سرِ بابِ اثر حرفِ دعا بھول گئے


وحشتِ عشق میں کیوں آگئے سورج بن کر

تھی ہوا تیز اور ہم ایک دیا بھول گئے


ٹوہ کچھ ان کی بھی لگ جانا تھی لیکن افسوس

صبح تا شام تھی ہمراہ صبا بھول گئے


اپنی آنکھوں کے ستارے تو انہیں یاد رہے

وہ چراغاں جو مرے گھر میں ہوا بھول گئے


دل پہ چھایا ہے کوئی آسماں بن کر جب سے

کون پھر اور ہمیں یاد رہا بھول گئے


بے وفاؤں سے محبّت کا اب امکان کہاں

اب تو الفت کا چلن اہلِ وفا بھول گئے


اس ادا میں بھی ہے سازش کوئی پنہاں اشعؔر

وہ جو اک وعدۂ فردا کی سزا بھول گئے


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects