
قید و بند اپنی جگہ ہیں چاہتیں اپنی جگہ خواہشیں اپنی جگہ ہیں سرحدیں اپنی جگہ |
|
اہمیت دونوں کی میں تسلیم کرتا ہوں مگر راستے اپنی جگہ ہیں منزلیں اپنی جگہ |
|
بارشوں کے شہر میں کیسے عجب دو روپ ہیں دلکشی اپنی جگہ ہے، زحمتیں اپنی جگہ |
|
اک سوادِ زندگی دونوں سے ملتا ہے مگر فاصلے اپنی جگہ ہیں، قربتیں اپنی جگہ |
|
خواب سے تعبیر کی کچھ دوریاں ہی یوں رہیں دشتِ دل اپنی جگہ ہے رونقیں اپنی جگہ |
|
عہدِ حاضر کی سیاست کا یہ اپنا رنگ ہے دوستی اپنی جگہ ہے نفرتیں اپنی جگہ |
|
فطرتِ انساں میں کیا جھانکا کہ اشعؔر کھل گیا ہے تن آسانی لہٰذا مشکلیں اپنی جگہ |
|
No comments:
Post a Comment