|
گھاٹےکا یہ بھی سودا مرا فائدہِ میں ہے گم ہوکے بھی وہ شخص مرے راستہِ میں ہے |
|
آنکھیں برس چکیں تو یہ عقدہ بھی کھل گیا امکاں جو ہے سکون کا دُکھ جھیلنے میں ہے |
|
رونا منافقت کا جو روتا ہے صبح و شام وہ دوست ہے سبھی کا مگر دیکھنے میں ہے |
|
سبّ و شتم کا تیرے یہی ہے مرا جواب ہر انعکاسِ لفظ ترے آئینے میں ہے |
|
رہتے ہیں مصلحت کے دروبام میں جو لوگ اچھّا ہے ان میں کوئی نہ کوئی بُرے میں ہے |
|
مُدّت ہوئی یہ سوچتے اپنا ہے وہ کہ غیر اب بھی ہمارا ذہن اسی مخمصہِ میں ہے |
|
رکھو نظر میں اک ذرا قومی وقار بھی مانا کہ چاکری ہی تمہارے بھلے میں ہے |
|
کیسے یقیں نہ ہو کہ سویرا بھی آئے گا پنہاں پیامِ نور ہی شب کے دیے میں ہے |
|
اشعؔر پہ کج وفائی کا شک ہے تو کیا ہوا اک نقشۂ تکون تو ہر زاویہِ میں ہے |
|
کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید
Tuesday, April 28, 2009
گھاٹےکا یہ بھی سودا مرا فائدہِ میں ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment