Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رہروان رہگزار غزل خوش آمدید

Tuesday, April 28, 2009

غم فرقت سے پیہم دل تو گھبرائے بہت ہے





غمِ فُرقَت سے پیہم دل تو گھبرائے بہت ہے

مگر گریہ کی حسرت بھی نکل جائے بہت ہے


ہمِیں پاگل ہیں جو الجھے ہیں تیرے گیسوؤں میں

اگرچہ ناصحا ہر روز سمجھائے بہت ہے


ہزاروں بار دیکھا ہے شبِ تنہائی ہم نے

کہ تیرے ساتھ اس کی بھی یاد آئے بہت ہے


مجھے کیا دوش دیتے ہو مرے دل کو سنبھالو

تمہیں اپنے قرین پاکر مچل جائے بہت ہے


نشاطِ وصل کے لمحوں میں جانے کیوں ہمیشہ

بچھڑ جانے کا پھر سے خوف در آئے بہت ہے


سراب اپنی حقیقت میں نظر آیا تو دیکھو

تماشہ آنکھ کا دریا بھی دکھلائے بہت ہے


کوئی جب شیشۂ دل توڑ دے اشعؔر اچانک

تو پھر صورت گری آئینہ دکھلائے بہت ہے


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects